25 ستمبر 2014 - 08:19
ایران جامع سمجھوتے کے حصول میں پرعزم ہے: ظریف

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ ایران، ایٹمی پروگرام سے متعلق جامع معاہدے کے حصول کے لۓ سنجیدہ اور پر عزم ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ ایران، ایٹمی پروگرام سے متعلق جامع معاہدے کے حصول کے لۓ سنجیدہ اور پر عزم ہے۔ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں جرمنی کے وزیر خارجہ "فرینک والٹر اشٹائن مایر" کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے عمل اور ماہرین کے اجلاس میں پیش ہونے والے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ ظریف نے کہا کہ آج ایران کے ایٹمی مسئلے کے بارے میں مغرب کے خود ساختہ بحران کے حل کے لئے اس کے سامنے بے مثال موقع موجود ہے ۔ جرمنی کے وزیر خارجہ اشٹائن مایر نے بھی اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ برلین جامع اورحتمی سمجھوتے کے حصول کی حمایت کرتا ہے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل میں ایران ایک بااثر ملک ہے ۔ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں یونان کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات سمیت متعدد علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

.......

/169